Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق میں بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرکونشانہ بنانے کیلئے تیار تھے، وہ اپنے علاقوں تک محدود رہے: نیول چیف

0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی معرکۂ حق کے دوران بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھی، تاہم بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ اہم بحری تجارتی اور توانائی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا اسٹریٹیجک محل وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا تقاضا کرتا ہے۔

مری میں 6تا 9 اپریل طوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان:ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا سیاحوں کے لیے جدید ‘سیف ٹورازم’ پلان جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان نیوی بھارتی بحریہ کے ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، تاہم بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کو جدید پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے، جو دشمن کے اہم انفراسٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ پی این ایس خیبر جیسے جدید جہازوں اور آئندہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

نیول چیف نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سمندری حدود کے دفاع اور ذمہ داریوں کی انجام دہی کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.