پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک کمی کی پس پردہ وجہ سامنے آ گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی مداخلت مؤثر ثابت ہوئی۔
ایران جنگ میں اب تک کتنے فوجی ہلاک و زخمی؟ اعداد و شمار جاری کردیے
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے پیٹرول کی قیمت کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت بھی ہوئی، جس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت دی تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے، جس کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ان کی رہنمائی میں قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا، جبکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔