اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ شرائط و ضوابط پر ہو گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تین سالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2023 کو جاری ہوا تھا۔