کراچی میں کن سڑکوں پر ای چالان نہیں ہورہا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

کراچی میں کن سڑکوں پر ای چالان نہیں ہورہا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

0

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں ای چالان کے نظام سے متعلق جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ای چالان کا نظام تمام فریقین کی مشاورت سے نافذ کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

ای چالان کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ فیز ون صرف ان سڑکوں پر نافذ کیا گیا ہے جہاں مکمل انفرا اسٹرکچر موجود ہے، جبکہ زیر تعمیر سڑکیں ای چالان سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 14 روز کے اندر چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت نے کی ہے اور اس میں ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ ای چالان نظام شفاف اور قانونی دائرہ کار میں ہے، اور کسی بھی تنازع کی صورت میں شہری ٹریفک کورٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

عدالت نے درخواستوں پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.