ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار

ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار

0

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد جنوبی بلوچستان میں روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور کاروباری مواقع اجاگر کرنا تھا۔ اس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول و سیکیورٹی حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ

مقررین نے کہا کہ خطے میں کاروباری مواقع موجود ہیں اور نوجوان ہنر سیکھ کر خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ جنوبی بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ضرورت صرف مؤثر رہنمائی اور خوداعتمادی کی ہے۔

سیمینار میں روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں دستیاب مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور کامیاب مقامی کاروباری شخصیات کی جدوجہد نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال بنی۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تعلیم، ہنر، محنت اور مستقل مزاجی پر زور دیا اور اختتامی سیشن میں سوال و جواب کے دوران نوجوانوں کی پُراعتماد شرکت کو سراہا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.