امارات کا پاکستان کے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں 2 ماہ توسیع پر اتفاق

امارات کا پاکستان کے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں 2 ماہ توسیع پر اتفاق

0

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس رقم کو 17 اپریل 2026 تک رول اوور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جس سے پاکستان کو عارضی مالی سہارا ملے گا۔

رپورٹ میں ایک اعلیٰ عہدیدار کی تصدیق کے حوالے سے بتایا گیا کہ اماراتی حکام نے مختصر مدت کے لیے اس ڈپازٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی گئی ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری جلد متوقع ہے۔

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں: عاصم افتخار

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا اور موجودہ مالی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اسحاق ڈار اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اماراتی حکام کے ساتھ مشاورت کے ذریعے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک ماہ کی سابقہ توسیع ختم ہونے میں چند روز باقی تھے۔ یاد رہے کہ جنوری میں بھی متحدہ عرب امارات نے رقم کی میعاد مکمل ہونے پر ایک ماہ کی توسیع دی تھی جبکہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے جائزہ مذاکرات کے تناظر میں امارات کا یہ اقدام اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امارات کو آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد طویل مدتی رول اوور کے لیے دوبارہ رابطہ کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رول اوور کی مدت کا تعین قرض دینے والے ملک کا اختیار ہوتا ہے اور نائب وزیر اعظم کی کوششوں سے یہ توسیع یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے قائمہ کمیٹی خزانہ میں دیے گئے بیانات کے پس منظر سے وہ آگاہ نہیں ہیں۔

مزید برآں وزیر خزانہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کے بیرونی مالیاتی پروفائل میں کسی قسم کا خلا موجود نہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.