مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: گورنر سندھ

مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: گورنر سندھ

0

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ایران کے 47 ویں یومِ انقلاب اور قومی دن کی مناسبت سے قونصل خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا اور ایران نے اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ترقی کی۔

خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ متحد ہو کر ہی عالمی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانا وقت کی ضرورت ہے اور بینکنگ چینلز کو فعال بنا کر تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اُمتِ مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.