ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کے ویزا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں پرائیوٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
غیر قانونی سگریٹ برانڈز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس نظام ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی
اس اسکینڈل میں دو افراد، کامران اور عامر شہزاد، کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کرتے ہوئے فرانس کے ویزے لگوانے کی کوشش کی گئی۔ ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے اس کام کے لیے تریپن لاکھ روپے وصول کیے۔ سرکاری وفد کے بہانے ان دونوں افراد کے لیے سرکاری ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو بھیجی گئی تھی۔
ای میل میں ان پرائیوٹ افراد کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا گیا تھا، جبکہ ان میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر عتیق الرحمان سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مذکورہ دو افراد کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔