وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں حکمرانی کا نظام اچھا نہیں ہے، وہاں نئے صوبے بنانے پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔
انگلی دکھانے والے ڈاکٹر جمال قاسم کو نشتر ہسپتال ملتان سے ملازمت سے برطرف کر گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں اگر حکمرانی کے معیارات پائیدار نہیں ہیں، تو انہیں بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل دنیا کے کئی ممالک سے کم ہونے کے باوجود یہاں حکمرانی، صحت، تعلیم اور امن کی صورت حال نسبتاً بہتر ہے۔
انہوں نے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا سب سے محفوظ صوبہ ہے، جہاں انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے سہولیات موجود ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تنقید سے متاثر نہیں ہوتے۔