Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کے بھانجے اسپین میں آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

عمران خان کے بھانجے اسپین میں آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

0

لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ٹرائیتھلون ایتھلیٹ اور عمران خان کے بھانجے شاہریز خان اسپین میں 8 اور 9 نومبر کو ہونے والی ’’آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ‘‘ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر

شاہریز خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، مگر انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا کیونکہ ان کا نام ’’پاسپورٹ کنٹرول لسٹ‘‘ میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور وہ صرف ایک ایتھلیٹ کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 21 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ پر شاہریز خان اور ان کی اہلیہ کو سفر سے روکا گیا، جبکہ اگلے روز ایک تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ وہ 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے ایک مقدمے میں مطلوب ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شاہریز خان کے خلاف اس اقدام کو ’’جبری حراست‘‘ اور ’’اختیارات کے ناجائز استعمال‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی نقل و حرکت پر پابندیوں پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

شاہریز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صرف کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.