بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند رہے گی اور اسے آج رات 12 بجے تک بحال نہیں کیا جائے گا۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل،20 کروڑ روپے برآمد
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنا ہے، تاہم اس فیصلے سے طلبا، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کئی روز تک معطل رہی تھی، جسے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر 16 روز بعد بحال کیا گیا تھا۔