مسلم لیگ ن کےرہنما کے گھر پر حملہ، بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش

0

بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا طارق کے گھر پر ملزمان نے حملہ کردیا۔

لیگی رہنما رانا طارق کے گھر گزشتہ روز ملزمان نے حملہ کیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.