فیصل آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج اعلان کیا ہے کہ محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ پی سی بی میں دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یوسف مستقبل میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔
یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی تھے، جس نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپیئن شپ، سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست