Gas Leakage Web ad 1

نہایت شرمناک واقعہ،نوجوان طالب علم کے ساتھ اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

0

یاسین (مصعب خالق)— یاسین کے گاؤں برکولتی میں ایک فرسٹ ایئر کے طالب علم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ طالب علم نے یاسین تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی، جس کے نتیجے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق، ملزمان الطاف ولد گل عذر خان اور شاہ جہان ولد سایورج خان نے طالب علم کو بہلا پھسلا کر شغیتن کے مقام پر لے جا کر بندوق کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے متاثرہ طالب علم کو دھمکی دی کہ اگر وہ کسی کو بتائے گا تو جان سے مار دیں گے۔

متاثرہ طالب علم دو دن تک گھر واپس نہیں آیا، جس کے بعد جب وہ واپس آیا تو پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔ یاسین پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنا ہے۔

علاقے کے عوام نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ طالب علم کو مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کا پی بی 8 سبی میں 14 نومبر کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.