اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں مائننگ انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری، ڈنمارک کے بڑے گروپ نے کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس متعلق ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او جناب میکو کیٹو کا وفاقی وزرا سے تفصیلی سیشن ہوا۔ ڈنمارک بزنس گروپ سے اجلاس میںوفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان اور جام کمال خان شامل تھے
وفاقی وزراء نے کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، ایف ایل سمڈتھ مائننگ کے شعبے دنیا بھر میں اہم مقام رکھتی ہے۔
جس پرڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ڈنمارک گذشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں سرگرم عمل ہے۔
سی ای او ایف ایل سمڈتھ نے کہا کہ مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا،ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طلبہ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کے مواقع پر بھی کام کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےبھی اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دلائی ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بھی اس دوران کہا کہ ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک کےمعدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، ڈنمارک پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری شراکت دار ہے ہم اس کورڈیل ریلیشن شپ کو اگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی ،گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان