سمندروں کا عالمی دن منایا گیا، پاک بحریہ کا متعدد مہمات کا انعقاد

0

اسلام آباد،لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز سمندروں کا عالمی دن منایا گیا ۔ 2008ء میں اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر 8جون کو عالمی یوم بحرکے طور پر نامزد کیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں سمندروں کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔گزشتہ روز پاک بحریہ نے بھی سمندروں اور ساحلی علاقوں کی دیکھ بھال اور ترقی پر توجہ دینے کیلئے عا لمی یوم بحر منایا۔

کراچی اور گوادر میں بندرگا ہوں اور ساحل سمندر کی صفائی سمیت متعدد مہمات کا انعقاد کیا گیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے سمندری وسائل اور بلیو اکانومی پر سیمینار اور مباحثوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.