آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک…

کراچی میں عید قرباں پر جانور ذبح کرنے کے ریٹ جاری

کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی میں قصابوں نے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا جبکہ بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔…

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان آج سعودی عرب کے مدمقابل

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو گروپ جی کی مضبوط ٹیم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان میچ جمعرات 6جون کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ سعودی ٹیم گروپ میں چار میچز میں سے تین جیت کر 10…

پاک فوج کی بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)یکم جنوری 2024 سے 31مئی 2024 تک پاک فوج نے بلوچستان میں میں خوارج کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران66 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی…

لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفان اور بارش، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی طوفان اور بارش سے قہر ڈھاتی گرمی چھو منتر ہو گئی جبکہ حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر…

ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان، امریکا سے جوڑ پڑے گا

ڈیلس(نیوزڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم میزبان ملک امریکا سے ٹکرائے گی۔ پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔ واضح رہے کہ…

پاکستان فٹبال لیگ کا افتتاح

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال لیگ(پی ایف ایل) کا افتتاحی میچ لیاری ٹائیگرز اور لیاری کنگ کے درمیان ککری گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال لیگ(پی ایف ایل) کا افتتاحی میچ لیاری ٹائیگرز اور لیاری کنگ کے درمیان ککری…

پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم

بیجنگ(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے…

مالی سال کے دوران اب صرف ایک بار بجلی بلوں کی اقساط ہو سکیں گی، نیپرا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یپرا نے کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی جس کے بعد مالی سال کے دوران اب صرف ایک بار بجلی کے بلوں کی اقساط ہو سکیں گی۔ نیپرا نے کے ۔ الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے۔…

جڑواں شہروں میں آج پھر بارش کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث پچھلے چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ…