sui northern 1

فیفا ورلڈکپ 2026 کے ڈراز جاری: 48 ٹیمیں، 12 گروپس اور 104 میچز کا میگا مقابلہ

فیفا ورلڈکپ 2026 کے ڈراز جاری: 48 ٹیمیں، 12 گروپس اور 104 میچز کا میگا مقابلہ

0
Social Wallet protection 2

فیفا ورلڈکپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

sui northern 2

زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے بعد مچل اسٹارک نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟

تقریب میں موسیقی کے ساتھ ڈراز کا آغاز ہوا اور ایک معروف امریکی بینڈ نے پرفارمنس پیش کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین اور میکسیکن وزرائے اعظم نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا پہلا میچ 11 جون کو میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ میزبان ممالک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔

ڈراز میں نئے قوانین بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے تحت ایک ہی گروپ میں دو افریقی یا دو ایشیائی ٹیمیں شامل نہیں ہوسکتیں۔ دنیا کی ٹاپ چار ٹیمیں—ارجنٹینا، فرانس، اسپین اور انگلینڈ—سیمی فائنل سے پہلے کسی گروپ میں ایک دوسرے کا سامنا نہیں کریں گی۔

فیفا ورلڈکپ کے تمام میچز 11 جون 2026 سے 19 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.