Gas Leakage Web ad 1

این ایف سی اجلاس ختم، اہم فیصلے ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

این ایف سی اجلاس ختم، اہم فیصلے ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0

اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس مکمل ہوگیا جس میں 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے اور سابق فاٹا کے معاملات کے لیے الگ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی
اجلاس میں گیارہویں کمیشن کے تحت آبادی کے شیئر کو کم اور ٹیکس آمدن کے شیئر کو زیادہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جبکہ جنگلات کے شیئر کو شامل کرکے محاصل کے فارمولے میں تبدیلی پر بھی بات ہوئی۔ وفاق نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو محاصل اور کارکردگی پر رپورٹ فراہم کی، اور نئے این ایف سی کے لیے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنی ورکنگ تیار کی۔

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا کی تجاویز میں ضم شدہ اضلاع اور وار آن ٹیرر کے حصے میں اضافہ تجویز کیا گیا، جبکہ سندھ نے وفاق کی تجاویز پر اپنی سفارشات دینے کا موقف اختیار کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزرائے خزانہ کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف مکالمہ این ایف سی سے متعلق قیاس آرائیوں اور خدشات کا بہترین حل ہے، اور صوبوں کا نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط اور سر پلسز کا حصول قابل تحسین ہے۔

محمد اورنگزیب نے صوبوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد میں صوبوں کا تعاون بھی قابل قدر ہے۔ این ایف سی کا آئندہ اجلاس 8 یا 15 جنوری 2026 کو ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.