دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں منعقدہ مینا بازار کا افتتاح کر دیا، جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں طور پر دکھائی دیے۔

ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ٹرمپ

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس سال بھی اس کا اہتمام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے اسٹالز پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو واضح طور پر اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی سماجی فلاح و بہبود کے لیے خدمات نمایاں ہیں، اور حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا تھا، جس کے دوران اسحاق ڈار نے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.