ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پرتھ اسٹیڈیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جہاں میچ کے پہلے روز 43 ہزار 591 تماشائی موجود تھے۔ یہ تعداد پرتھ میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے والے شائقین کی تاریخ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ کے دوسرے روز 32 ہزار 368 شائقین نے میدان کا رُخ کیا تھا۔
اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا ک نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم مفاہمت نامے پر دستخط
میدان میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک ابتدا سے ہی چھائے رہے۔ جمعے کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پرتھ ٹیسٹ کا آغاز بھرپور جوش، شاندار حاضری اور سخت مقابلے کے ساتھ ہوا، جس نے پوری ایشیز سیریز کے لیے شائقین کی توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔