Gas Leakage Web ad 1

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

0

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ لینا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی مضبوط علامت بنے۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت کی اولین ترجیح ہے اور اس عدالت کا قیام ملک کی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو قانون کی حکمرانی سے قومی وابستگی کی تجدید بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی۔

چیف جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک ذمہ داری دی گئی ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں اور امنگوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی مثال ہو۔ عدالت کے سامنے آنے والے ہر معاملے کو آئینی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.