امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کے ایک جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔
’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل
رپورٹ کے مطابق جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر کسی بھی وجہ سے من مانی طور پر فوج تعینات نہیں کرسکتے۔ عدالت نے حکومت کو اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 21 دن کی مہلت دی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہو جائے گا۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کے اس انتظامی حکم کو معطل کیے جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔