ناسا نے خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویر جاری کردیں
ناسا نے خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویر جاری کردیں
امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل
کامیٹ 3I/Atlas اس وقت ہمارے نظامِ شمسی میں مختصر دورے پر موجود ہے اور اس کے بعد یہ ہمیشہ کے لیے خلا کی گہرائیوں میں چلا جائے گا۔ اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی چند ماہ قبل کی گئی تھی، جب یہ کسی اور ستارے کے گرد گردش کر کے ہمارے نظام شمسی میں داخل ہوا۔
اس کی منفرد خصوصیات کی وجہ سے قیاس کیا گیا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا اسپیس کرافٹ ہو سکتا ہے۔
یہ دم دار ستارہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں زمین سے تقریباً 26 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا، جس کے بعد یہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔