27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اپوزیشن کا شاہراہ دستور پر احتجاج

27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اپوزیشن کا شاہراہ دستور پر احتجاج

0

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا۔

اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔
آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں کی تجاویز دے دیں

اپوزیشن کے احتجاج میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی سمیت اپوزیشن رہنماوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متفقہ آئین کو متنازع آئین بنا دیا گیا ہے، آئین کی روح کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، آئندہ جمعے کو یوم سیاہ منائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.