حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی سے رابطہ کرلیا
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی سے رابطہ کرلیا
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے اور اس ترمیم پر حمایت کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پارٹی قیادت اس پر تفصیلی غور کر سکے۔
اسلام آباد: کرپشن اور ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کے 10 اہلکار برخاست
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جے یو آئی قیادت سے رابطہ کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت کی۔
اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، جس میں ارکان پارلیمنٹ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔