sui northern 1

ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ادارے کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

sui northern 2

نائیجرین صدر نے ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکی کا جواب دیدیا

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں منظور کیے گئے ٹیکس سے متعلق اقدامات پر عمل جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ان کے مطابق ایف بی آر کو تمام متعلقہ اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث ٹیکس وصولیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وفاق کو 15 فیصد اور صوبوں کو 3 فیصد ریونیو جمع کرنا ہے، اس وقت ریونیو کے حوالے سے زیادہ دباؤ وفاق پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ اس شرح کو 18 فیصد تک پہنچایا جائے۔ راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ ٹیکس اصلاحات ایک طویل عمل ہیں اور انہیں مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.