پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپالی وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0

نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم نے کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے پی شرما نے کہا کہ صورتحال ہاتھ سے نکل رہی تھی۔ مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کیلئے مستعفی ہوا۔

دوسری جانب کھٹمنڈو میں کرفیو کے باوجود دوسرے روز بھی شہریوں نے پارلیمنٹ کے سمنے جمع ہوکر احتجاج کیا۔ کھٹمنڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تمام غیر ملکی پروازیں معطل ہوگئیں۔ گزشتہ روز پرتشدد مظاہروں میں 19 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.