Gas Leakage Web ad 1

کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال

0

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے کرلے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نےکرنی ہے؟اورکس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تونہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.