پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی جان کو خطرات لاحق، سکیورٹی تبدیلی معنی خیز،پی ٹی آئی رہنماؤں نے تشویش ظاہر کر دی

 

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر معروف قبائلی شخصیت ” سید صادق آغا ” نے قائد پاکستان عمران خان کی جیل میں سکیورٹی کی تبدیلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہےکہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے زیادہ محفوظ جگہ ہو نہیں سکتا۔ لیکن اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سابقہ سکیورٹی کو تبدیل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ کہ کچھ طاقتیں عمران خان کی جان کے در پے ہیں۔ اور انہیں راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ سکیورٹی کی تبدیلی نے پورے پاکستان کے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہےکہ جیل جیسے محفوظ جگہ پر سکیورٹی تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان لازم ملزوم ہے۔ عمران خان کے بغیر پاکستان کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ عمران خان کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ براہ راست پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور تحریک انصاف بہت پہلے عمران خان کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

حکومت خطرات کو محسوس کرتے ہوئے عمران خان کو فوری رہا کرے۔ یا پھر عمران خان کی سکیورٹی ان کی جانثاروں پارٹی کارکنوں کے حوالے کیا جائے۔

سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا، حتمی رپورٹ جاری

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button