ایران کے یوم بحریہ کے موقع پر ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے آبنائے ہرمز کی بندش کو ایرانی بحری افواج کا مقدس اور غیر متزلزل مشن قرار دیا، جسے ایرانی عوام اور قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ علاقائی پانیوں میں جہاز رانی پر ایران کے مسلسل کنٹرول نے امریکی فوج کی کمزوری اور بے بسی کو واضح طور پر بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی طاقتور بحریہ اور مسلح افواج کی دیگر شاخیں عالمی طاقتوں کے سامنے ثابت قدمی سے کھڑی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں دشمن کی کمزوری اور مایوسی نمایاں ہوچکی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دشمن کو سمندر میں متعدد مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


