Gas Leakage Web ad 1

ایران کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں، کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اچانک کمی، پس پردہ وجہ سامنے آگئی ,محمد نواز شریف کی مداخلت کام گئی ،ذرائع

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو پہلے 10 دن کی مہلت دی تھی تاکہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دی گئی 10 دن کی مدت اب ختم ہونے والی ہے اور صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اگر اس دوران معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 16 طیارے کی تباہی سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کی صورتحال ہے اور امریکا اس وقت حالت جنگ میں ہے، تاہم ایک جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا کیا ردعمل دے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.