Gas Leakage Web ad 1

ثالثی کی کوششوں کے معترف،اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا،شکریہ پاکستان ،ایران

0

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کیا تعلیمی ادارے 6 سے 25 اپریل تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ پاکستان کے شکر گزار ہیں اور انہوں نے اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ترجیح اس غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط کا حصول ہے جو اس پر مسلط کی گئی ہے، اور ایران ہر اس حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلے بھی پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر کھل کر شکریہ ادا کر چکا ہے، اور اپنے پیغام کے آخر میں اردو میں نعرہ لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں شرکت سے کبھی انکار نہیں کیا۔

انہوں نے مغربی میڈیا کی جانب سے ایرانی انکار سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا، اور کہا کہ یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے مبینہ آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کی تردید ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.