میری رائے میں پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ

میری رائے میں پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران 10 طیارے گرائے گئے تھے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو یہ اس کی بڑی نادانی ہوگی۔

ٹرائل کے دوران عمران نے بتایا تھا وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں، عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے، علیمہ خان

پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ میں 10 طیارے مار گرائے جا چکے تھے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، دونوں ممالک ایٹمی جنگ کی جانب بڑھ رہے تھے تاہم ٹیرف کے ذریعے اس جنگ کو روکا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں دونوں ممالک واقعی ایک شدید لڑائی میں مصروف تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.