Gas Leakage Web ad 1

روزانہ کتنے قدم چل کر آپ موٹاپے یا ذیابیطس کا خطرہ کم کرسکتے ہیں؟

0

روزانہ 1700 سے 5500 اضافی قدم چلنے سے متعدد دائمی امراض بشمول موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دائمی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان

خاص طور پر طویل وقت تک بیٹھنے سے موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ فیلیئر، امراض قلب، گردوں کے امراض، جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے، پھیپھڑوں کے امراض، ڈپریشن، سلیپ اپنیا اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ دیکھا گیا کہ روزانہ کے معمول میں اضافی قدموں کے اضافے سے ان امراض کے خطرے میں کتنی کمی آتی ہے۔

اس مقصد کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جو فٹنس ٹریکرز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ان افراد کے قدموں کی تعداد کا موازنہ مختلف بیماریوں کے خطرے سے کیا گیا۔

تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کتنے قدم چلنے سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو دن میں 8 سے 14 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔

نتائج میں دریافت ہوا کہ روزانہ کے قدموں میں 1700 سے 5500 قدموں کا اضافہ مختلف دائمی امراض کے خطرے میں واضح کمی لاتا ہے۔

مثال کے طور پر 1700 اضافی قدم موٹاپے اور جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

اسی طرح 2200 قدم ہائی بلڈ پریشر اور سلیپ اپنیا سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، جبکہ 5300 سے 5500 قدم چلنے سے ذیابیطس اور پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

محققین کے مطابق جسمانی سرگرمیاں مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، اور چونکہ یہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا پر مبنی تحقیق تھی، اس لیے نتائج کافی حد تک قابلِ اعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چلنا ایک ایسی آسان جسمانی سرگرمی ہے جسے تقریباً ہر شخص اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کر سکتا ہے، کیونکہ زیادہ تر افراد کے لیے درمیانی سے سخت ورزش کو معمول بنانا مشکل ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.