Gas Leakage Web ad 1

الزائمرز کے زیادہ تر کیسز کا ایک ہی جین سے تعلق، تحقیق میں انکشاف

الزائمرز کے زیادہ تر کیسز کا ایک ہی جین سے تعلق، تحقیق میں انکشاف

0

ایک حالیہ طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایک مخصوص جین کی شراکت کے بغیر الزائمرز کے 10 میں سے 9 کیسز، جبکہ ڈیمینشیا کے مجموعی کیسز میں سے نصف وجود نہیں رکھ سکتے۔ اگرچہ عمر، طرزِ زندگی اور ماحولیات جیسے عوامل الزائمرز کی وجوہات میں شامل ہوتے ہیں، تاہم APOE نامی جین کو اس بیماری کے خطرات میں اضافے کا بنیادی سبب سمجھا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان

یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کی اس تحقیق کے مطابق، سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس جین کے مخصوص ویریئنٹ کے بغیر الزائمرز کے کیسز وقوع پذیر ہونا ممکن نہیں، جو مستقبل میں اس بیماری کی دوا بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہر انسان میں APOE جینز کی تین عام اقسام (ε2، ε3 اور ε4) پائی جاتی ہیں۔ ماضی کی تحقیقات میں ε4 ویریئنٹ کو ڈیمینشیا کے خطرات سے منسوب کیا گیا تھا کیونکہ یہ ان پروٹینز کو صاف کرنے میں ناکام رہتا ہے جو دماغی خلیات کے درمیان رکاوٹ بنتے ہیں۔

تحقیق میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ε3 ویریئنٹ کے اضافی اثر کے بغیر یہ بیماری پیدا نہیں ہو سکتی، حالانکہ اسے عموماً الزائمرز کا سبب نہیں سمجھا جاتا تھا۔ اس نئی پیش رفت نے الزائمرز کے جینیاتی پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.