سولر پینلز, کامیاب درخواست گزاروں کے لیے سنہرا اور حتمی موقع
گلگت بلتستان حکومت کا وزیراعظم فری سولر اسکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کو سولر پینلز کے حصول کے لیے آخری موقع دینے کا اعلان

گلگت: گلگت بلتستان کے روشن مستقبل اور گھروں کو صاف توانائی فراہم کرنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان نے وزیراعظم فری سولر اسکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کو سولر پینلز حاصل کرنے کا آخری اور حتمی موقع دے دیا ہے۔
نئی دہلی؛ ایس سی او تہذیبی مکالمہ، مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کو تہذیبوں کا دشمن قرار دے دیا
حکومت کے مطابق اہل شہری یکم دسمبر 2026 سے قبل اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ کلیکشن پوائنٹ پر پہنچ کر سولر پینلز حاصل کرلیں تاکہ کوئی بھی مستحق گھرانہ اس سہولت سے محروم نہ رہے۔
کامیاب امیدوار اپنے چالان آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے بھی باآسانی تیار کرسکتے ہیں:
[https://www.solar.pmrugb.gov.pk/eligible-lists](
حکام کے مطابق اگر کسی شہری کو سولر پینلز کے حصول یا تقسیم کے طریقہ کار میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے رابطہ کرے، جہاں ضلعی شکایات ازالہ فورم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔



