گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

0

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی اور اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی، دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی اور انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران بھی تعینات کر دیے ہیں۔ گلگت میں امیر حمزہ، اسکردو میں خورشید احمد، دیامر میں سہیل احمد خان اور غذر میں لقمان حکیم ڈی آر او ہوں گے۔ اسی طرح استور میں منہاج علی راجہ، ہنزہ میں نظام الدین اور نگر میں منحس حسین، گانچھے میں محمد اسحاق اور کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطور ڈی آر او تعینات کیے گئے ہیں۔ شگر میں منظور حسین کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا، اور تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.