اب عوام کے لیے سولر سسٹم لگوانا مشکل ہو جائے گا؟ بڑی خبر آگئی
آئندہ بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد عوام کے لیے سولر سسٹم لگوانا مشکل ہوجائے گا؟
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ملک میں اشرافیہ کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہیں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیوں سمیت سولر پینلز کو بھی ‘اشرافیہ’ کی ضرورت قرار دیا ہے۔
جس کے بعد آئندہ بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس سے ملک میں سولر سسٹم لگوانا مزید مہنگا ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اور طویل مدتی بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہی ہے، جس کی وجہ سے حکومت کے پاس ٹیکس نیٹ بڑھانے اور رعایتی استثنیٰ ختم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔