Gas Leakage Web ad 1

خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے،وزیراعظم

خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے،وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں غذائی صورتحال اور اشیائے خورونوش کی برآمدات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔

وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کو مدنظر رکھا جائے اور پاکستان کی غذائی ضروریات متاثر کیے بغیر صرف وافر مقدار میں موجود اشیاء ہی برآمد کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے کے باعث خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برآمدات کو مزید بڑھایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے اور برادر خلیجی ممالک کو اشیاء بھیجتے وقت اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں اور ٹریڈ افسران کو بھی اس حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بحری راستے سے خلیجی ممالک کو اشیاء کی برآمد کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

اجلاس میں خوراک کے موجود ذخائر اور پیداوار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ کے شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.