عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولتوں کی فراہمی، وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا
عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولتوں کی فراہمی، وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے شہریوں کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی۔
وزیراعظم نے اس منصوبے کے لیے آذربائیجان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ عوام کو معیاری اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو، سلمان اکرم راجا
انہوں نے افتتاح کے موقع پر مرکز کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس جدید نظام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں تیزی آئے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں مظفرآباد میں بھی اسی طرح کا خدمت مرکز قائم کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان آسان خدمت سینٹر اس عزم کی عملی مثال ہے۔