Gas Leakage Web ad 1

امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

0

پاکستان امریکا سے تارکین وطن ویزا کی پروسیسنگ بحال کرانے کے لیے براہ راست رابطے میں ہے اور امید ہے کہ یہ سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں یہ بات کہی۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان نے ایران کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک دوست اور برادر ہمسایہ کے طور پر ایران میں پرامن اور خوشحال ماحول چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور پاکستان کو ایرانی قیادت و عوام کی دانشمندی پر پورا اعتماد ہے۔

مبینہ کرپشن کیس میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر متحرک ہے اور شہریوں کی ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے موجودہ سفر ایڈوائزری کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

بھارتی فوجی سربراہ کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں ترجمان نے انہیں سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی کہانیاں ہیں، جبکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ انہوں نے بھارت کو اشتعال انگیز بیانات سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.