sui northern 1

پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

sui northern 2

وزیراعظم نے کرسمس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا تاریخی اور قابل قدر کردار رہا ہے اور پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

اسلام آباد: چائنیز خاتون کی عمارت کی چھت سے چھلانگ، جاں بحق

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام نے مساوات، عدل اور انصاف کا سبق دیا ہے اور وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے سات طیارے گرائے، جبکہ مئی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھی بھارت کے سات طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.