شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ

شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے لندن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے فلسطین میں امن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی مستقبل کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، تاہم ہتھیار ڈالنے والوں کو معافی دی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں پر علاقہ چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے نیویارک میئر کے انتخابات میں ظہران ممدانی کی جیت کو امریکی جمہوری عمل کی عکاسی قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.