آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
آئینی عدالت نے نگراں حکومت کے دور میں تعینات ہونے والے ملازمین کی برطرفی کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ وکیل خوشحال خان نے مؤقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت کے دوران ان کے موکل کو تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ملازمین کو برطرف کر دیا۔
جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین برطرفی ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ قانون کب منظور ہوا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا ملازمین برطرفی قانون 2025 میں منظور کیا گیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ درخواست گزار کا معاملہ اسی نئے قانون کی بنیاد پر ہے اور منتخب حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی پالیسی بنائی۔
عدالت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔