sui northern 1

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویرلگانےسےمتعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کوارسال

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویرلگانےسےمتعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کوارسال

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیرِ اعظم کی فیک تصویر لگانے کے کیس میں پیکا کے مقدمے کے اخراج کی درخواست کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

sui northern 2

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کی۔ شاندانہ گلزار اپنے وکیل معظم بٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آیا آپ نے حفاظتی ضمانت کروائی ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی گئی ہے۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا شاندانہ گلزار شامل تفتیش ہو چکی ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد بم دھماکے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کرائی گئی تھی۔ اسی نوعیت کا مقدمہ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ دونوں کیسز کو یکجا کیا جا سکتا ہے یا پھر پہلے کیس کی عدالت میں سن لیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت جس طرح بہتر سمجھے ہم اسی پر اعتماد کرتے ہیں۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواستوں کو یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.