دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے: ترجمان پاک فوج
دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہیں۔
انہوں نے مردان کی مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں
ملاقات کے دوران معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور دہشت گردی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف جاری مؤثر اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔