Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری تین مراحل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے ان اداروں کی نجکاری سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔

پیش کردہ تفصیلات کے مطابق:

  • پہلے مرحلے میں اگلے ایک سال کے دوران 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
  • دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے اندر مزید 13 ادارے نجکاری کے عمل سے گزریں گے۔
  • تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال کے دوران کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں شامل ادارے:

  • قومی ایئرلائن (PIA)
  • روزویلٹ ہوٹل نیویارک
  • فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ
  • ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن
  • زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL)
  • سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ
  • اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO)
  • فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO)
  • گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO)

دوسرے مرحلے میں شامل ادارے:

  • پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن
  • جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ
  • سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ
  • ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ
  • لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ
  • لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO)
  • ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO)
  • ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی
  • حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO)
  • پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO)
  • سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO)

تیسرے مرحلے میں:

  • پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2 اگست 2024 کو ان 24 ریاستی اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، جس کی توثیق وفاقی کابینہ نے 13 اگست 2024 کو کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.