آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، 13 حلقوں میں سے 11کے نتائج مکمل، ن لیگ 8اور پیپلزپارٹی 3 سیٹوں پر کامیاب
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں میں پیر کو ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوئے۔
میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 11 حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 8 نشستیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔
پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 اور حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
جبکہ حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 اور حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9 ہزار 832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور نے تقریباً 700 ووٹوں کے فرق سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف کو شکست دی۔ وقار احمد نور نے 30 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے، جبکہ چوہدری پرویز اشرف کو 29 ہزار 574 ووٹ ملے۔
حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 35 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30 ہزار 320 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 میں بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6 ہزار 999 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3 ہزار 560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔