sui northern 1

18 دسمبر؛ یومِ قائدِ کشمیر، تاریخ ساز کردار اور قیادت کی شاندار داستان

18 دسمبر؛ یومِ قائدِ کشمیر، تاریخ ساز کردار اور قیادت کی شاندار داستان

0
Social Wallet protection 2

رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس جموں و کشمیر کے ممتاز سیاسی رہنما تھے، جو علم، بصیرت اور جرأت مندی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

sui northern 2

ان کی قیادت میں کشمیر میں ہندو انتہا پسندی اور ڈوگرہ حکومت کے خلاف منظم جدوجہد کا آغاز ہوا۔ 1931 کے خون آشام واقعات، خاص طور پر جامع مسجد جموں کی تقریر، تحریک حریت کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے۔

سردی سے تحفظ نہ ملنے پر غزہ میں اموات بڑھ سکتی ہیں: یونیسف نے خبردار کردیا

13 جولائی 1931 کو سنٹرل جیل سری نگر کے سامنے 22 مسلمانوں کی شہادت کے بعد چوہدری غلام عباس تحریک کے پہلے اسیر بنے۔ 1932 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قیام نے کشمیری مسلمانوں کو ایک متحد اور مؤثر سیاسی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ان کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں کو پہلی بار قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی اور ریاستی سطح پر اجتماعی حقوق دیے گئے۔ 1947 میں بطور نگران اعلیٰ آزاد کشمیر، انہوں نے ہزاروں مہاجرین کی باعزت آبادکاری کو یقینی بنایا۔

1951 میں کشمیری قوم کے غیر متزلزل اعتماد اور محبت کے باعث چوہدری غلام عباس کو باضابطہ طور پر "قائد کشمیر” کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے سیاسی آزادی، مضبوط اداروں اور پاکستان سے والہانہ تعلق کو کشمیری مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔

چوہدری غلام عباس کی زندگی تاریخ کشمیر اور پاکستان کے اٹوٹ رشتے کی روشن شہادت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.